اقوالِ ذریں بہ عنوان وقت
- آپ مسرور ہوں یا مغموم، تکلیف اور تردد سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ کے کبھی فارغ وقت نہیں ہونا چاہیے۔
- وقت کے پاؤں کی آہٹ سُنی نہیں جا سکتی۔
Importance of Timeقدر و قیمت وقت
- وقت خدا تعالیٰ کی امانت ہے جس کا ایک لمحہ بھی ضائع کرنا مجرمانہ خیانت ہے۔
- عین الوقتی سے انسان تھوڑی سی محنت کر کے بے وقت کی بہت سی تکالیف سے بچ جاتا ہے۔
- واشنگٹن کے سیکریٹری نے ایک مرتبہ چند منٹ دیر سے آنے کا یہ عذر پیش کیا کہ اس کی گھڑی پیچھے تھی۔
- واشنگٹن
نے اس سے کہا"یا تم گھڑی بدل لو ورنہ مجھے اپنا سیکریٹری بدلنا پڑے گا۔"
- مارکس کیٹو نے اپنے نوکروں کو حکم دے رکھا تھا کہ یا تو کچھ کام کرتے رہا کریں یا سو جایا کریں۔ وہ جاگنے والے بے کاروں پر سونے والوں کو ترجیح دیتا تھا۔
- ایک مرتبہ ایک بے گناہ شخص صرف اس وجہ سے پھانسی پا گیا کہ وہ قاصد جو اس کا معافی نامہ لے کر جا رہا تھا پانچ منٹ دیر سے پہنچا۔
- سر والٹر سکاٹ سے ایک شخص نے نصیحت چاہی۔ اس نے کہا "ہو شیار ہو۔ اپنے دل میں کوئی رغبت پیدا نہ ہونے دو، جو تمہیں وقت رائگا کرنے والا بنا دے۔ جو کرنا ہو اُسے فوراً کر ڈالو۔ کام کے بعد آرام کی خواہش دل میں نہ آنے دو۔
- ریلوے سے لائن عبور کرنے میں ایک لمحہ کا ضیاع آپ کی باقی ماندہ زندگی کو نہیں بچا سکتا۔
- تم کہتے ہو وقت گزر جاتا ہے، یہ خیال خام ہے۔ وقت ٹھہرا رہتا ہے ، ہم گزر جاتے ہیں۔
- وقت زندگی کا تانا بانا ہے۔ اگر بچپن کی بھاگ دوڑ میں اسے توڑدالوگے تو پھر عمر بھر نہ جوڑ سکو گے ۔ جتنے ننگے بھوفکے ، مفلس تم دنیا میں دیکھ رہے ہو۔ یہ سب وہی لوگ ہیں جنہوں نے بچپن میں اپنے وقت کو ضاع کیا ہے۔ لہذا کامیابی چاہتے ہو تو وقت کی ہر ایک منزل کو ہمت و ہوشیاری سے طے کر۔
- وقت ضائع کرتے وقت یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وقت بھی آپ کو ضائع کر رہا ہے۔
- وقت روئی کی گالوں کی مانند ہے، عقل و حکمت کے چرخے میں کات کراس کے قیمتی پارچات بنالو۔ ورنہ جماعت کی آندھیاں اُسے اڑا کر کہیں کا کہیں پھینک دیں گی۔
- جو کام جتنی محنت اور جتنا وقت لیتا ہے اتنا ہی عُمدہ، مفید اور دیر پا ہوتا ہے۔ وقت پا کر شہتوت کی پتیاں بھی ریشم بن جاتی ہیں۔
- فیثاغورث سے پوچھا گیا کہ وقت کیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ یہ اس دنیا کی رُوح ہے۔
- زندگی کی قدر کرنے والے ایک فلاسفر کا مقولہ ہے کہ مجھے فطرت کی اس کاروائی پر رہ رہ کر افسوس آتا ہے کہ اس نے کوّوں، سانپوں اور گدھوں جیسی زندگیوںکو تو اتنی لمبی لمبی عمریں دیں اور انسان یسی مفید و مخترع ہستی کو نہایت محدود اور وہ بھی غیر معین وقت بخشا۔ پھر بھی وقت سے کام لینے والے اسد تھوڑی سی زندگی میں مُوجد فلاسفر بن گئے۔
- وقت ایک ایسی زمین ہے جس میں محنت کے بغیر کچھ پیدا ہی نہیں ہوتا۔ سعی کامل کی جائے تو یہ ضرور پھل دیتی ہے۔ بے کار چھوڑدی جائے تو خاردار جھاڑیاں اُگ آتی ہے۔
- واضح رہے کہ تفریح یا ورزش تضیع اوقات نہیں بلکہ محمدِحیات ہے ۔لہذا وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اپنی صحت کا بھی پورا خیال رکھو۔کیونکہ روح ایک سوار ہے اور بدن اس کا گھوڑا۔ سوار کواہ کیسا ہی شہسوار ہو، بیمار گھوڑے سے کیا کام لے سکتا ہے۔ لہذا جو لوگ جسمانی قوت میں پیچھے ہیں۔ وہ دماغی و روحانی طاقت میں بھی آگے نہیں ہو سکتے۔
0 Comments