کمپیوٹرسافٹ ویئرکسے کہتے ہیں؟
What
is computer Software?
احکامات
اور ہدایات کے مجموعہ کو کمپیوٹر سافٹ ویئر کہتے ہیں۔
بنیادی
طور پر سافٹ ویئر کی درجہ بندی اس کے کام
سے کی جاتی ہے۔کمپیوٹر سافٹ ویئر کی دو قسمیں ہوتی ہے
1. سسٹم سافٹ ویئر یا
نظامی سافٹ ویئر
2. ایپلی کیشن سافٹ ویئر
یا استعمالی سافٹ ویئر
What is computer Software Watch on YouTube
1. سسٹم سافٹ ویئرSystem Software :
سسٹم سافٹ ویئر وہ سافٹ ویئر ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو چلانے
کے لئے نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بغیر کمپیوٹر نہیں چل سکتا۔سسٹم سافٹ ویئر
کمپیوٹر اور استعمال کرنے والے کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔اس سسٹم سافٹ ویئر کا
کام ایپلی کیشن سافٹ ویئر پر کنٹرول کرنا اور کمپیوٹر کے مختلف آلات سے کام لینا بھی ہوتا ہے۔ سسٹم سافت ویئر کے مزید دو
قسمیں ہوتی ہے آپریٹنگ سسٹم یعنی نظامی عامل
اور دوسرے ڈیوائس ڈرائیور آلی محرک ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کا کام ایک مصنوعی
مشین تیار کرنا اور اس کو استعمال کا قابل بنانا ہے اسی طرح ڈیوائس ڈرائیو کا کام
تمام بیرونی آلات کو جوڑ کر استعمال کے قابل بنانا ہوتا ہے۔
ڈاس(Dos)ونڈوز(Windows)وغیرہ سسٹم سافٹ ویئر کی مثالیں ہیں۔سسٹم سافت ویئر کو
آپریٹنگ سسٹم بھی کہتے ہیں۔یہ مخصوص قسم کے ہوتے ہیں۔ سافٹ ویئر کو ہم دیکھ سیکتے
ہیں اور محسوس کر سکتے ہیں اس کو ہم چھو نہیں سکتے۔
2. ایپلی کیشن سافٹ ویئرApplication Software:
اپیلی کیشن سافٹ ویئر بھی ہدایات اور احکامات کا مجموعہ
ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے ضرورت کے مطابق ہوتا ہے۔ جس صارف
کو جس طرح کا سافٹ ویئر چاہیے ہوتا ہے اس طرح سے سافٹ ویئر کمپنی بنا کر دیتی ہے۔
یہ سافٹ ویئر بازار میں پہلے سے ہی ہزاروں کی تعداد میں دستیاب ہے یا پھر اپنی
ضرورت کے مطابق سافٹ ویئر بنا کر لیا جا سکتا ہے۔مائکرو سافٹ آفس، کورل ڈرا، فوٹو
شاپ وغیرہ اس کی مثالیں ہیں جو بازار میں پہلے سے ہی موجود ہے اور آپ اس کو با
آسانی سے خرید کر استعمال کر سکتے ہیں۔اس کا استعمال دفاتر کے کام، بینک، کھیل، ویب، حسابی کام، گانے سننا وغیرہ
میں کیا جاتا ہے۔
ان دونوں کے علاوہ سافٹ ویئر کی ایک قسم پروگرامنگ لینگویج بھی ہوتی ہے جو کہ ان دونوں قسم کے سافٹ ویئر بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
0 Comments