What
is a Computer?
کمپیوٹر کسے کہتے ہیں؟
کمپیوٹر ایک الیکٹرانک مشین ہے جو ایک مخصوص پراگرام کا
استعمال کر کے ڈاٹا کو مفید معلومات میں تبدیل کرتا ہے۔
کمپیوٹر کی اس تعریف میں ہمارے لیے تین نئے الفاظ استعمال
ہوئے ہیں جن کو ہمیں سمجھنا ضروری ہے۔
پروگرام یا پروگرامنگ: Program or Programming
پروگرام کو ہم سافٹ ویئر بھی کہہ سکتے ہیں ۔ پروگرام یا سافٹ
ویئرہدایات اور احکامات کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ احکامات اور ہدایات ہی کمپیوٹر کو
بتاتے ہیں کہ اس کو کیا کام کرنا ہوتا ہے۔
الیکٹرانک: Electronic
الیکٹرانک علم طبعیات کا ایک شعبہ ہے جس میں الیکٹرانک کے
بہاؤ پر بحث کی جاتی ہے۔ جس
طرح سے ہم ٹی۔وی، ٹیپ یا ریڈیو وغیرہ کو ہم کھولتے ہیں تو اس میں ، مزاحمت، ڈائوڈ،
ٹرانسیسٹر وغیرہ جیسے چھوٹے چھوٹے پرزو سے مل کر بنا ہوتا ہے۔ یہ سارے پُرزے ایک
تختہ پر مخصوص انداز میں ایک دوسرے سے جوڑے ہوتے ہیں۔ جس تختہ پر یہ جوڑے ہوتے ہیں
اس کو سرکٹ بورڈ کہتے ہیں۔ اس سرکیٹ بورڈ یا ایسے پرزے کو الیکٹرانک سرکٹ یا بورڈ
کہتے ہیں۔
ڈاٹاData:
حروف ، اعداد اور علامتوں کے مجموعہ کو ڈاٹا کہتے ہیں،
حروف جیسےا، ب ج د وغیرہ A, B,C, D
اعداد جیسے ا ،
ب، ج، د وغیرہ 1,2,3,4
علامات جیسے +x # % &
* وغیرہ
0 Comments