چکن بریانی کیسے پکائیں
شیخ خورشید
بھارت
میں حیدر آباد(دکن) اور بیڑ شہر کی
بریانی خاصی مقبول ہے۔ ان دو شہروں میں کھانوں میں سب سے مقبول نام بریانی کا ہے
جس میں گوشت کی بریانی اور چکن بریانی خاص طور پر مقبول ہے۔ شادیوں ، کسی مجلس یا
خاص پروگرام میں بریانی کو ہی اولیت دی جاتی ہے۔مندرجہ ذیل طریقہ چکن بریانی پکانے
کا خاص طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔
اجزا:
- 1 کلو چکن ٹکڑوں میں
- 1 کلو چاول
- 6 عدد پیاز
- 6-7 عدد ثابت ہری مرچ
- 1 کپ دہی
- 1 کپ تیل یا گھی
- 2 بڑے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ
- 4 لیموں کا رس
- 1 بڑا چمچ باریک کٹا ہوا دھنیا
- 1 بڑا چمچ باریک کٹاہوا پودینہ
- 1 بڑاچمچ لال مرچ
- 1 بڑا چمچ سفید زیرہ
- حسب ذائقہ نمک
- 1 بڑا چمچ گرم مصالحہ
- 12 عدد کالی مرچ
- 6 عددلونگ
- 6 عددچھوٹی الائچی
- 6 ٹکڑے دال چینی
- 2-3 عدد تیز پتہ
- نارنجی اور ہرا رنگ حسب ضرورت
- ترکیب:
چکن
صاف کر کے اچھی طرح دھولے۔
اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ،دہی ،نمک ،گرم مصالحہ،لال مرچ،سفید زیرہ ،دھنیہ،پودینہ،لیموں کا رس اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔اور یہ تمام مسالے اور گوشت کو اچھی طرح ملائیں۔
گھی میں پیاز ہلکا سا تلے،جب پیاز بھنورے رنگ کی ہوجا ئے تو 3 دانے لونگ ،دار چینی ،الائچی اور 6 دانے کالی مرچ دال کر بھونیں ۔
اور پھر چکن ڈال کر 15 منٹ کے لیے گلالیں۔اب یہ چکن کی اخنی تیار ہوئی ہے۔
چاول کو اچھی طرح دوھو کر،3 دانے لونگ ، الائچی ،6 دانے کالی مرچ اور 2-3 تیز پتہ ڈال کر چاول ابال لیں،
تھوڑے کچے رہنے تک پکائے پھر پانی نکال دیں۔یاد رہے چاول پوری طرح نا اُبل پائے۔
ایک دیگچی میں تھوڑا گھی ڈالیں ،ابلے ہوئے چاول میں سے آدھے چاول اس دیگچی میں ڈالیں ۔
یہ چاول کے اوپرچکن کی اخنی ڈالیں
پھر بچے ہوئے آدھے چاول بچھا دے (یعنی اخنی کے اوپر چاول کو بچھا دے)
چاول کی اوپری تہہ پر نارنجی اور ہرا رنگ حسب ضرورت ڈالیں
تھوڑا سا گھی پھیلا لیں اور 10 منٹ کے لیے دم دیں۔
10 منٹ بعد لیموں کا رس ڈالے اور ڈھکن بند رکھیں ۔
2 منٹ بعد ڈش نکالے ۔
چکن بریانی تیار ہیں۔
0 Comments