فنا -۱
نظیر ؔ اکبر آبادی
Fana-1 By Nazeer
Akbarabadi
(۱)
دنیامیں کوئی
شاد،کوئی دردناک ہے
یاخوش ہےیاالم کےسبب
سینہ چاک ہے
ہرایک دم سےجان
کا،ہردم تیاک ہے
ناپاک تن،پلید،نجس
یاکہ پاک ہے
جوخاک سےبناہے،و
ہ آخرکو خاک ہے
ہےآدمی کی ذات کااِس جابڑاظہور
لےعرش تابہ فرش
چمکتاہےجس کانور
گزرےہےاُن کی قبرپہ
جب وحش اور طیور
رو،رویہی کہےہےہراک
قبرکےحضور
جوخاک سےبناہےوہ
آخرکوخاک ہے
دنیاسےجب کہ انبیااور
اولیااُٹھے
اجسامِ پاک اُن کے
اِسی خاک میں رہے
روحیں ہیں خوب حال
میں‘روحوں کےہیں مزے
پر جسم سےتواب یہی ثا
بت ہوامجھے
جوخاک سےبناہے‘وہ
آخرکوخاک ہے
وہ شخص،تھےجوسات
ولایت کےبادشاہ
حشمت میں جن کی
عرش سےاونچی تھی بارگاہ
مرتے ہی،اُن کےتن
ہوئےگلیوں کی خاک راہ
اب اُن کےحال کی بھی
یہی بات ہےگواہ
جوخاک
سےبناہے،وہ آ خرکوخاک ہے
کس کس طرح
کےہوگئےمجوبِ کج کلاہ
تن جن کےمشلِ پھول تھےاورمُنہ
بھی رشک ماہ
جاتی ہےاُن کی قبرپہ
جس دم مری نگاہ
روتاہوں جب تومیں یہی
کہہ کہہ کےدل میں آہ
جوخاک سےبناہے،وہ
آخرکوخاک ہے
وہ گو رےگورےتن کہ
جنھوں کی تھی دل میں جاے
ہوتےتھےمیلے،ان کےکوئی
ہاتھ کرلگائے
سوویسےتن کو
،خاک بناکر ہوااُڑاے
رونامجھےتو آ
تاہے‘اب کیاکہوں میں ہاے
جوخاک
سےبناہے‘وہ آخرکوخاک ہے
عمدوں کےتن کوتا
نبےکےصندوق میں دھرا
مفلس کاتن پڑارہاماٹی
اُپرپڑا
قائم یہاں یہ اور نہ
ثابت وہ واں ر ہا
دونوں کوخاک
کھاگئی‘یاروکہوں میں کیا
جوخاک سےبنا
ہے‘وہ آخرکوخاک ہے
گر ایک کوہزاررو
پےکاملاکفن
اور ایک یوں پڑارہابےکس‘برہنہ
تن
کیڑےمکوڑے کھاگئے
دونوں تن بدن
دیکھاجوہم نےآہ تو
سچ ہے یہی سخن
جو خاک
سےبناہے‘وہ آخرکوخاک ہے
جتنے جہاں میں ناج
ہیں کنگنی سے تاگہوں
اور جتنےمیوہ جات ہیں،ترخشک
گونا گوں
کیڑےجہاں تلک
ہیں،سپید وسیہ نموں
کمحواب،تاش،بادلہ کس
کس کانام لوں
جوخاک
سےبناہے،وہ آخرکوخاک ہے
جتنے درخت
دیکھوہو،بوٹےسے تابہ جھاڑ
بڑپیپل،آنب،نیب
چھوارا،کھجور،تاڑ
سب خاک ہوں گے جب کہ
فناڈالے گی اکھاڑ
کیا بوٹےڈیڑھ ہا تھ کے،کیاجھاڑ،کیاپہا
ڑ
جوخاک
سےبناہے،وہ آخرکوخاک ہے
جتنایہ خاک
کاہےطلسمات بن رہا
پھرخاک اس کو ہو
ناہےیارو،جداجدا
ترکاری‘ساگ
پات،زہر‘امرت اور دوا
زرسیم،کوڑی،لعل
زمرد،اور ان سوا
جوخاک
سےبناہے،وہ آخرکوخاک ہے
گڑھ‘کوٹ،توپ
رہکلا،تیغ وکمان وتیر
باغ وچمن،محل
ومکاناتِ دل پذیر
ہوناہےسب کوآہ اِسی
خاک میں خمیر
میری زباں پہ اب
تویہی بات ہے نظیرؔ
جوخاک
سےبناہے،وہ آخرکوخاک ہے
1 Comments
Awsome lines 🔥🔥🔥🔥
ReplyDeleteAkhir Khak ka bana khak hi hona hai 😍😍😍😍