گرونانک شاہ-نظیر اکبر آبادیؔ
Shah Guru Nanak Shah By Nazeer Akbarabadi
ہیں کہتے نا نک شاہ جنھیں،وہ پورے ہیں آ گاہ گُرو
وہ کامل رہ برجگ میں ہیں،یوں روشن،جیسےما ہ گُرو
مقصود،مراد،امیّد،سبھی بر لاتےہیں دل خواہ گُرو
نِت لطف وکر م سےکرتے ہیں ہم لوگوں کانِرباہ گُرو
اسِ بخشش کے،اِس عظمت کے،ہیں بابانانک شاہ گُرو
سب سیس نَواارَداس کرو،اورہردم بولو،واہ گُرو
ہرآن دلوں وِچ یاں اپنے جو دھیان گُروکالاتے ہیں
اور سیوک ہوکراُن کےہی ہرصورت بیچ کہاتے ہیں
گُراپنی لطف وعنایت سےسُکھ چین اُنھیں دکھلاتے ہیں
خوش رکھتے ہیں ہرحال انھیں،سب تن کاکاج بناتےہیں
اسِ بخشش کے،اسِ عظمت کے،ہیں بابانانک شاہ گُرو
سب سیس نَواارَداس کرو،اورہردم بولو،واہ گُرو
دن رات جنھوں نےیا ں دل وِچ ہےیادِگر و سے کام لیا
سب من کےمقصدبھرپائے،خوش وقتی کاہنگا م لیا
دُکھ درد میں اپنے دھیان لگا،جس وقت گُروکا نام لیا
پَل بیچ گرونے آن اُنھیں خوش حال کیااور تھام لیا
اسِ بخشش کے،اسِ عظمت کے،ہیں بابانانک شاہ گُرو
سب سیس نَواارَداس کرو،اورہردم بولو،واہ گُرو
یاں جوجودل کی خواہش کی کچھ با ت گر وسے کہتے ہیں
وہ اپنےلطف وشفقت سے نِت ہا تھ اُنھوں کے گہتے ہیں
دُکھ دورانھوں کےہُوتے ہیں،سُوسُکھ سے جک میں رہتے ہیں
ا لطاف سے اُن کے خوش ہوکر،سب خوبی سےیہ کہتے ہیں
اسِ بخشش کے،اسِ عظمت کے،ہیں بابانانک شاہ گُرو
سب سیس نَواارَداس کرو،اورہردم بولو،واہ گُرو
جوہر دم اُن سے دھیان لگا،اُمیّد کر م کی دھر تےہیں
وہ اُن پرلطف وعنایت سے ہرآن توجّہ کرتے ہیں
اسباب خو شی اور خوبی کے گھر بیچ انھو ں کےبھرتے ہیں
آنند،عنایت کر تےہیں،سب من کی چنِتا ہَر تے ہیں
اسِ بخشش کے،اِس عظمت کے،ہیں بابانانک شاہ گُرو
سب سیس نَواارَداس کرو،اورہردم بولو،واہ گُرو
0 Comments