Ahd-e- Tiflii By Allama Iqbal|عہد طفلی-علامہ اقبال

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ahd-e- Tiflii By Allama Iqbal|عہد طفلی-علامہ اقبال

 

عہدِ طفلی-علامہ اقبال
Ahd-e- Tiflii By Allama Iqbal

 

عہدِ طفلی-علامہ اقبال

تھےدیارِ نَو زمین و آسماں  میرے لیے

وسعتِ آغوشِ مادر اک جہاں میرے لیے

تھی ہر اک جنبش نشانِ لطفِ جاں میرے لیے

حرفِ بے مطلب تھی خود میری زباں میرے لیے

 

درد، طفلی میں اگر کوئی رُلاتا تھا مجھے

شورِشِ زنجیرِ در میں لُطف آتا تھا مجھے

 

تکتے رہنا ہاۓ!وہ پہروں تلک سُوۓ قمر

وہ پھٹے بادل میں بے آوازِ پا اُس کا سفر

پوچھنا رہ رہ کےاس کےکوہ و سحرا کی خبر

اور وہ حیرت دروغِ مصلحت آمیز پر

 

آنکھ وقفِ دید تھی،لب مائیلِ گُفتار تھا

دل نہ تھا میرا،سراپا ذوقِ اِستفسار تھا

Post a Comment

1 Comments

  1. علامہ اقبال نے نہایت جامع و موثر انداز میں بچپن کا جو نقشہ کھینچا ھے وہ ھمیں دوبارہ اپنے بچپن میں لے جانے کے لیے کافی ھے۔۔۔ایسی لازوال تحریر جو لا شعور کے دروازے کھول دیتی ھے۔۔۔۔۔عمدہ انتخاب۔

    ReplyDelete