ابر-علامہ اقبال
Abr by Allama Iqbal
اُٹھی
پھر آج وہ پُورب سے کالی کالی گھٹا
سیاہ
پوش ہُوا پھر پہاڑ سربن کا
نہاں
ہُوا جو رُخِ مِہر زیِر دامنِ ابر
ہَوائے
سرد بھی آئی سوارِ تو سنِ ابر
گرج
کا شور نہیں ہے،خموش ہے یہ گھٹا
عجیب
مے کدہ بے خروش ہے یہ گھٹا
چمن
میں حکیم ِ نشاطِ مدام لائی ہے
قبائے
گُل میں گُہر ٹانکنے کو آئی ہے
جو
پھول مِہر کی گرمی سے سو چلے تھے،اُٹھے
زمیں
کی گود میں پڑ کے سو رہے تھے، اُٹھے
ہوا
کے زور سے اُبھرا،بڑھا اُڑا بادل
اُٹھی
وہ اور گھٹا لو! برس پڑا بادل
عجیب
خیمہ ہے کُہسار کے نہالوں کا
یہیں
قیام ہو واددی میں پھِر نے والوں کا
0 Comments