Best Makeup in Summer|گرمیوں کا میک اَپ

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Best Makeup in Summer|گرمیوں کا میک اَپ

گرمیوں کا میک اَپ
Best Makeup in Summer
گرمیوں کا میک اَپ


میک اَپ          کرنا ایک فن ہے ۔اس کے کئی انداز ہیں اور وقت اور موسم کے لحاظ سے ان میں تبدیلی بھی آتی رہتی ہے۔اس تبدیلی میں فیشن کے تقاضوں کا بھی  ہاتھ ہوتا ہے۔ان تمام عوامل کے باوجود میک اَپ کرنے کے چند  بنیادی مراحل ہوتے ہیں جو ہر موسم کے لحاظ سے اپنائے جاتےہیں۔گرمیوں میں میک اَپ کے لیے آپ کی بیس بنانے سے لے کر لپ اسٹک اور نیل پالیش کے رنگوں تک سب ہی مراحل میں گرمی کے احساس سے تحظ کا بطورِ خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

        موسمگرما کے میک اَپ کے حوالے سے چند رہنما اصول یہاں بتائے جارہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ کا میک اَپ دیر تک تروتازہ اور مؤثر رہ سکتا ہے۔اس بابت فیشن کے لحاظ سے گرمیوں کے موسم کے موزوں شیڈز بھی بتائے جارہے ہیں۔

 

میک اَپ بیس:

میک اَپ کی بنیادی تہہ میک اَپ میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ موسم گرما میں آپ کا میک اَپ دیر تک برقرار رہے تو بیس جمانے میں عجلت نہ کریں۔کسی اچھے اور معیار ی کنڈیشیننگ پرائمر کا استعمال آخر تک کیجیے۔اس سے  پہلےحسب ضرورت موئسچر ائزر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔پرائمر کے بعد فاؤنڈیشن لگایا جاتا ہے،لیکن صرف  انہی جگہوں پر جہا ں ظرورت ہو،جیسے کے آنکھوں اورناک کے اطراف  وغیرہ فاؤنڈیشن کو جلد پر اچھی طرح بلینڈ کر لینا بہتر رہتا ہے۔اس کےبعد پاؤڈر کی ہلکی سی پف یا برش  کی مدد سے لگائی جاتی ہے۔گرمیوں میں سفوف پر  مبنی پاؤڈر  بہتر رہتا ہے کیونکہ  جما ہوا پاؤڈر بہت جلد بہہ جاتا ہے۔فاؤنڈیشن جلد کے رنگ سے ہم آہنگ  ہونا چاہیے اور آئل فری  فاؤنڈیشن  اور میک اپ بیس بہتر رہتا ہے۔

 

آنکھوں کا میک اَپ

آئی  شیڈ و میں آج کل ہلکے ٹون  استعمال  کئے جارہے ہیں۔میٹ کے بر خلاف آج کل چمکیلے رنگ پسند کیے جا رہے ہیں۔ تاہم دن کی تقریبات   میں ان رنگوں  سے حتی الامکان گریز کرنا بہتر ہے۔

آنکھوں  کے میک اَپ  کے لیے  پہلے آئی شیڈ و منتخب کیجے۔پھر اسے تھوڑی سی مقدار میں  برش  پر لے کر آنکھوں  کے کناروں سے بھوؤں تک پھیلائے اور اچھی طرح  بلینڈ کیجیے ۔اس کے بعد  نسبتاً گہرا شیڈ  آنکھوں پر لگائے  اور اسے دوسرے رنگ  کے ساتھ  بلینڈ کیجیے ۔یہ کاماحتیاط ،نرمی  اور بھر پور طور سے ہونا چاہیے۔اس طرح میک اَپ آنکھوں  پر جما رہےگا۔

     موسم گرما میں کاجل کم ہی لگایا جاتا ہے۔مائع حالت میں دستیاب آئی لائیز بھی دیر پا نہیں ہوتے۔تاہم اگر انہیں  لگانے کے بعد میچینگ پاؤڈر سے آراستہ کیا جائے تو یہ دیر تک بر قرار رہ سکتا ہے۔

       مسکارا استعمال  کرنے کی شوقین عورتیں واٹر فروف مسکارے کے بجائے واٹر  ریز سٹینٹ مسکارااستعمال کریں۔یہ پلکوں کو محفوظ بھی رکھتا  ہے۔اپنی بھوؤں کے درمیان خلا پر کرنے کے لیے ویکس  بیسڈ پینسل استعمال کریں۔ جو پاؤڈرکے مقابلے میں دیر تک کام دیتی ہے۔آنکھوں کے میک اَپ میں  اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے موسم گرما میں نقوش تکھیے نہ رکھیں جائیں بلکہ نرم و ملائم احساس جگاتے نقوش  بہتر ہیں۔

 

گرمیوں کا میک اَپ

بلش اِن:

آج کل بلش ان لگانا فیشن میں نہیں ہے۔موسم گرما میں دن کے اوقات میں بلش اِن کا استعمال ترک کردیا جاتا ہے۔کیونکہ دن میں زیادہ گہرا رنگ بن کر ظاہر ہوتا ہے۔ شام کی تقریبات میں بلش  اِن  استعمال کرنے کے لیے پاؤڈر کی جگہ اسٹک بلش  ان لگانا بہتر ہے۔اس طرح میک اَپ  دیر تک تازہ رہتا ہے۔بلش ان کا شیڈ آنکھوں کے میک اَپ کے مماثلت  سے منتخب کیا جاتا ہے۔ تاہم  یہاں بھی ہلکےرنگ استعمال کیے جاتے ہیں اورر انہیں بلینڈ بھی اچھی طرح کیا جاتا ہے۔

 

لپ اسٹک:

موسم گرما میں  لپاا سٹک  کلے معاملے میں  بے حد تنوع  دیکھا جا سکتا ہے۔آج کل بہت سے رنگ فیشن  میں ہیں جن میں ہلکے  گلابی اور جامنی سے لے کر گہرے  میرون اور براؤن رنگ  استعمال کیے جا رہے  ۔سب ہی رنگوں کا استعمال خواتین  اپنی پسند کے مطابق کررہی ہیں ۔دن میں نسبتًا کم  چمکیلے  رنگ بھی استعمال ہورہے ہیں۔ تاہم میٹ لپ اسٹک سے دور رہنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لپ اسٹک  لگانے کے لیے پہلے ایک  سادہ  پینسل سے ہونٹوں پر خط بنا لیجیے۔

بیرونی خط  بنانے سے ہونٹوں  کی بناوٹ واضح ہوگی اور خط  کی مدد سے آپ   حسبِ ضرورت  اپنے ہونٹوں کو موٹا ئی یا باریکی دے سکتی  ہیں ہونٹوں کے بیرونی کناروں پر میچنگ پنسل سے لائن لگائے ، پھر ٹشو پیپر کی ایک پلائی لے کر اُسے ہونٹوں میں اس طرح تھام لیجیے کہ پر  ٹشوپیپر پر دباؤ نہ پڑے ۔ اب ٹشو پیپر ہلکا سا پاؤ یا پف کی مدد سے چھڑک دیں۔ اب ٹشو کھینچ لیں اور زائد پاؤڈر ہٹا دیں۔ اب لپ اسٹک دو بار و لگائیے ۔ لپ اسٹک اپنی جگہ دیر تک بھی رہے گی۔

 

Best Makeup in Summer

نیل پالش:

لپ اسٹک کی طرح نیل پالش کے رنگوں میں بھی بہت تنوع آچکا ہے۔ موسم گرما میں نیل پالش کے رنگوں کا انتخاب جلد کی رنگت کی مماثلت سے کیا جاتا ہے۔ دھوپ کے اثر سے اگر آپ کے ہاتھ کالے ہونا شروع ہو گئے تو ایسے میں بھڑکیلے رنگ ہاتھوں کی گہری رنگت کو نمایاں کردیں گے۔ لہذا ایسے میں ان رنگوں سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ نیل پالش کے ٹون لباس کے رنگوں سے ہم آہنگ ہوں تو زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی بات پتھر کی لکیر نہیں۔ آپ جو بھی زنگ استعمال کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ نیل پالش جس قدر صفائی سے لگائی جائے گی ، اتنی ہی خوبصورت نظر آئے گی ۔ اس لیے نیل پالش لگاتے وقت نفاست اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔


پر فیوم کا استعمال:

خوشبو میک اپ کا براہ راست حصہ تو نہیں تاہم گرمیوں میں اس کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے۔ اس کے بغیر آپ کی تیاریاں ادھوری رہتی ہیں۔ خوشبو، پرفیوم، خوشبودار پاؤڈر  کولون وغیرہ کی صورت میں استعمال ہوتی ہے۔ گرمیوں میں خوشبو کو دیر تک قائم رکھنے کے لیے جسم پر مختلف اقسام کے پروڈکٹس کی تہہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پہلے ڈیوڈ ورنٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ (جہاں ضرورت ہو ) پھر کولون پاؤڈر لگایا جاتا ہے، اس کے بعد پرفیوم کا استعمال ہوتا ہے۔ پر فیوم کو جسم کے ان حصوں پر لگایا جاتا ہے جہاں پر دھڑکتی رگیں موجود ہوں، مثلاً کلائی اور کان کے پیچھے وغیر ہ اس طرح خوشبو دیر تک قائم رہتی ہے۔ خوشبو دار پاؤڈر کمر پر لگانے سے پسینہ ابھر کر سامنے آنے سے کافی حد تک محفوظ رہتا ہے پاؤڈر کچھ حد تک پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہوں آپ تازہ دم رہتے ہیں تاہم اسے کم مقدار میں استعمال کیا جانا بہتر ہے ورنہ دھبوں کی صورت میں کپڑوں کو خراب کرسکتا ہے۔


بالوں کے انداز:

موسم گرما میں لمبے بال باندھ کر رکھنے کا فیشن ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں نت نئے انداز کی چوٹیاں اور جوڑے فیشن میں آجاتے ہیں۔ بالوں کو تراثنا بھی موسم گرما کا خاص انداز ہے اس سلسلے میں گردن تک بال کٹوا لیے جاتے ہیں۔ بوب کٹ آج کل فیشن میں شامل ہو نا شروع ہو گیا ہے۔ تاہم ابھی تک اسے عوامی سطح پر اپنایا نہیں گیا ہے۔ بالوں کو خوبصورتی سے رنگنے کا فیشن بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کو کنڈیشنگ کرنے کے لیے مہندی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ مہندی سے سر کو ٹھنڈک بھی میسر آتی ہے اور بال بھی خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ اس موسم میں بالوں کو باقاعدگی سے دھونا اور مناسب شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کرتے رہنا چاہیے۔

میک آپ کی دنیا میں روز بروز نئے سے نئے انداز اپنائے جارہے ہیں۔ اس میدان میں فیشن کے ساتھ چلنا اب روز بروز مشکل ہوتا جارہا ہے۔ تا ہم آج کے دور میں خواتین میک آپ کے جدید انداز اپنانا ضروری سمجھتی ہیں ۔ موسم خواہ کسی بھی طرح کا کیوں نہ ہو، میک آپ اگر سمجھداری سے کیا جائے تو خواتین کو خوبصورتی کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

 

Best Makeup in Summer


Post a Comment

0 Comments