Eid ke Chand ka Ek Haseen Manzar|عید کے چاند کا ایک حسین منظر

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Eid ke Chand ka Ek Haseen Manzar|عید کے چاند کا ایک حسین منظر

عید کے چاند کا ایک حسین منظر

                حاجی محمد نور الحسن نورؔ سہسرامی


Eid ke Chand ka Ek Haseen Manzar
Haji Muhammad Noorul Hasan Noor Sehsarami

عید کے چاند کا ایک حسین منظر

 

رُخصت اے ماہ ِرمضاں ہر طرف تھی تیری دھوم

اور ہلال ِعید کی خاطر تھا لوگوں کا ہجوم

 

جانب مغرب فلک پے کھو گئی ہر اک نظر

چاند  کی رانی کا جلوہ تھا خلاء میں گم مگر

 

دیکھنے والوں کی بے تابی کا عالم خوب تھا

عید کا وہ چاند واللہ ایک حسیں محبوب تھا

 

پھر یکایک ہر طرف سے شور یہ برپا ہوا

وہ رہا وہ دیکھ لو وہ چاند ہے باریک سا

 

 

میں بھی یہ سن کر معاً چھت کے اوپر آ گیا

اور ہر سو آسماں پر غور سے تکنے لگا

 

میری چشمِ شوق کو آیا نظر منظر حسیں

جیسے دستِ ناز میں چمکا  ہو اک خنجر کہیں

 

ہاں عیاں اس چاند سے اللہ کا جلوہ بھی ہے

روزادارو کےلٔے یہ عید کا تحفہ بھی ہے

 

نورؔ لایا تھا ہلالِ عید خشیوں کا پیام

جیسے دست شام میں شمشیر کویٔ بے نیام

 

نورؔ نے بھی پیار کا دریا بہایا ہر طرف

بغض و کینہ اور حسد سب کو مٹایا ہر طرف

 


Post a Comment

0 Comments