غزل- علامہ
اقبال
Ghazal By Allama
IqbalAgar Kaj-Rau Hai
Anjum Aasman Tera Hai Ya Mera
اگر کج روہیں انجم
آسماں تیرا ہے یا میرا؟
مجھے فکرِ جہاں کیوں
ہو،جہاں تیرا ہے یا میرا؟
اگر ہنگامہ ہاے شوق
سے ہے لامکاں خالی
خطا کس کی ہے
یارب!لامکاں تیرا یا میرا؟
اے صبح ازل انکار کی
جرات ہوئی کیونکر
مجھے معلوم کیا!وہ
رازداں تیرا ہے یا میرا؟
محمدﷺ بھی ترا جبریل
بھی،قرآن بھی تیرا
مگر یہ حرف ِ شیر یں
ترجماں تیرا ہے یا میرا؟
اسی کو کب کی تابانی
سے ہے تیرا جہاں روشن
زوالِ آدمِ خا کی
زباں تیرا ہے یا میرا؟
0 Comments