اہلِ مِصر سے-علا مہ
اقبال
Ahl-E-Misr Se By Allama Iqbal
خود ابو الہول نے
یہ نکتہ سِکھایا مجھ کو
وہ ابو الہول کہ ہے
صا حبِ اَسرارِ قدیم
دفعتہً جس سے
بدل جاتی ہے تقدیرِ اُمَم
ہے وہ قُوّت کہ حر
یف اس کی نہیں عقلِ حکیم
ہر زمانے میں دِگر گُوں ہے
طبیعت اس کی
کبھی شمشیرِ محمدؐ ہے، کبھی چوبِ کلیمؑ!
0 Comments