اے پیرِ حرم-علامہ اقبال
Ai-Pirr-E-Haram By Allama Iqbal
اے پیرِ حرم !
رسم و
رہِ خا نقہی چھوڑ
مقصود سمجھ میری
نوائے سَحَری کا
اللہ رکھے تیرے جوانوں کو سلامت!
دے ان کو سبق
خود شِگنی،خودنِگَری کا
تُو ان کو سِکھا خارا شگافی کے طر یقے
مغرب نے سِکھایا
انھیں فن شیشہ گری کا
دِل توڑ گئی ان کا
دو صدیوں کی غلامی
دارُو کوئی سوچ ان
کی پریشاں نظَری کا
کہہ جاتا ہوں
مَیں زورِ جُنوں میں تِرے اَسرار
مجھ کو بھی صِلہ
دے مِری آشُفتہ سَری کا !
0 Comments