اپنی جولاں گاہ زیر آسماں سمجھا تھا میں
Apni Jaulan-Gah Zer-e-Asman Samjha Tha Main
غزل- علامہ اقبال
Ghazal By Allama Iqbal
اپنی جولاں گاہ زیر
آسماں سمجھا تھا میں
آب وگِل کے کھیل کو
اپنا جہاں سمجھا تھا میں
بے حجابی سے تیری ٹوٹا نگا ہوں کا طلسم !
اِک رواے نیلگوں کو آسماں سمجھا تھا میں
کارواں تھک کر فضا کے پیچ و خم میں رہ گیا
مہروماه و مشتری کو
ہم عناں سمجھا تھا میں
ِ عشق کی اک جَست نے
طے کر دیا قصہ تمام
اس زمین و آسماں کو بیکراں
سمجھا تھا میں
کہہ گئیں راز ِمحبت پردہ دار یہائے شوق!
تھی فغاں وہ بھی، جسے ضبط فغاں سمجھا تھا!
تھی کِسی در مانده
درد کی صداے درد ناک
جس کو آوازِرحیلِ کا رواں سمجھا تھا میں !
0 Comments