اَسا تذہ -علا مہ اقبال
Asaateza By Allama Iqbal
مقصد ہو اگر
تربَیتِ لعلِ بد خشاں
بے سُود ہے بھٹکے
ہُوئے خورشید کا پرتَو
دُنیا ہے روا یات کے
پھندوں میں گر فتار
کیا مدرَسہ ،کیا
مدرَسے والوں کی تگ و دَو!
کر سکتے تھے جو
اپنے زمانے کی امامت
وہ کُہنہ دماغ اپنے
زمانے کے ہیں پَیرو!
0 Comments