اَسرارِ پیدا-علامہ
اقبال
Asraar Paidaa By Allama Iqbal
اُس قوم کو
شمشیر کی حا جت نہیں
رہتی
ہوجس کے جوانوں کی
خودی صُورت ِ فولاد
نا چیز جہانِ مہ و پروِیں ترے
آگے
وہ عالَمِ مجبور ہے،
تو عالَمِ آزاد
موجوں کی تپِش
کیا ہے ، فقط ذوقِ طلب ہے
پنہاں جو صَدف میں ہے
،وہ دولت ہے خداداد
شا ہیں کبھی
پرواز سے تھک کر نہیں گِرتا
پُر دم ہے اگر تُو تو نہیں
خطرۂ اُفتاد
0 Comments