آزادیِ نسواں-علا مہ
اقبال
Azaadi Niswa By Allama Iqbal
اس بحث کا کچھ فیصلہ مَیں
کر نہیں سکتا
گو خو ب سمجھتا ہُوں
کہ یہ زہر ہے ،وہ قند
کیا فائدہ ،کچھ کہہ کے بنوں
اَور بھی معتوب
پہلے ہی خفا مجھ سے
ہیں تہذیب کے فرزند
اس راز کو عورت کی بصیرت ہی کرے
فاش
مجبور ہیں ، معذور
ہیں ،مردانِ خِردَ مند
کیا چیز ہے آرائش و قیمت میں زیادہ
آزادِی نِسواں کہ
زمرّد کا گُلو بند !
0 Comments