دریا میں موتی، اے موجِ
بےباک – علا مہ اقبال
Dariyaa Mein Motii Ai Mauj-E-Bebaak By Allama Iqbal
دریا میں موتی ،اے
موجِ بےباک
ساحل کی سو غارت ! خار و خس وخاک
میرے شر رمیں
بجلی کے جوہر
لیکن نَیستاں تیرا ہے
نم ناک
تیرا زمانہ ، تا
ثیر تیری
ناداں! نہیں یہ
تاثیرِ اَفلاک
ایسا جنوں بھی
دیکھا ہے مَیں نے
جس نے سِیے
ہیں تقدیر کے چاک
کامِل وہی ہے
رِندی کے فن میں
مستی ہے جس
کی بے مِنّتِ تاک
رکھتا ہے اب تک میخانۂ شرق
وہ مے کہ جس سے
روشن ہو اِدراک
اہلِ نظر ہیں یورپ سے نومید
ان اُمتوں کے
باطن نہیں پاک
0 Comments