فسلفہ –علامہ اقبال
Falsafa By AllamaIqbal
افکار جو انوں کے
خفی ہوں
کہ جَلی ہوں
پو شیدہ نہیں
مردِ قلندر کی نظر
سے
معلوم ہیں مجھ کوترے
احوال کہ مَیں بھی
مُدّت ہو ئی گزار
تھا اسی راہ
گزر سے
الفاظ کے پیچوں میں اُلجھتے نہیں دانا
غوّاص کو مطلب
ہے صدَف سے کہ گُہَرسے
!
پیدا ہے
فقط حلقۂ اربابِ جنوں میں
وہ عقل کہ پا جا تی
ہے شُعلے کو شرر سے
جس معنیِ پیچیدہ کی
تصدیق کرے دل
قیمت میں بہت بڑھ کے ہے تا
بندہ گُہر سے
یا مُردہ ہے یا
نَزع کی حالت میں گر فتار
جو فلسفہ لِکھّا نہ
گیا خونِ جگر سے
0 Comments