فنونِ لطیفہ – علامہ
اقبال
Funuun-E-Latiifa By Allama Iqbal
اے اہلِ نظر
ذوقِ نظر خوب ہے لیکن
جو شَے کی حقیقت کونہ دیکھے، وہ نظر کیا
مقصودِ ہُنر سوزِ
حیاتِ ابَدی ہے
یہ ایک نفَس یا دو نفَس مثلِ شرَر کیا
جس سے دلِ
دریا مُتَلا طم نہیں ہو تا
اے قطرۂ نَیساں وہ صَدف کیا، وہ گُہر کیا
شاعر کی نوا ہو
کہ مُغنّی کا
نفَس ہو
جس سے چمن
اَفسردہ ہو وہ بادِسَحر کیا
بے مُعجزہ دُنیا میں
اُبھرتی نہیں قو میں
جو ضربِ کلیمی نہیں رکھتا وہ ہُنر کیا!
0 Comments