گیت-آرزؔو لکھنوی
Geet By Arzoo Lakhnavi
کس نے یہ سب سازسجایا
کس نے یہ کھیل رچاتا
اپنے آپ سبھی کچھ کر
کے
اپنا آپ چُھپایا
کومل کومل پیارےپودے
دھان پان متوراےپودے
کس نے ان کے اوپر
چھڑکی
رنگ روپ کی مایا
اپنےآپ سبھی کچھ
کرکے
اپناآپ چُھپایا
اندھیارے میں سوتےتھے
یہ
بے کل بےخودہوتےتھے
یہ
نیندپری کےان ماتوں
کو
نیند سےآن جگایا
اپنےآپ سبھی کچھ
کرکے
اپنا آپ چُھپایا
ہرابھراگلزارکِھلاہے
سرسوں کابازارلگاہے
دیکھ دیکھ مَن خوش
ہوتاہے
آنکھوں نوٗرسمایا
اپنے آپ سبھی کچھ
کرکے
اپنا آپ چُھپایا
0 Comments