غلاموں کے لیے -علامہ اقبال
Gulaamon Ke Liye By Allama Iqbal
حکمتِ مشرق و مغرب نے
سِکھایا ہے مجھے
ایک نکتہ کہ
غلاموں کے لیے ہے اِکسیر
دِین ہو، فلسفہ ہو،
فَقر ہو، سُلطانی ہو
ہوتے ہیں پختہ عقائد کی بنا پر
تعمیر
حرف اُس قوم کا بے
سوز، عمل زار وزبوں
ہوگیا پختہ عقائد سے
تہی جس کا ضمیر!
0 Comments