غلاموں کی نماز-علا مہ
اقبال
Gulaamon Ki Namaaz Allama Iqbal
(تُر کی
وفدِ بلالِ احمر لاہور میں)
کہا مجا ہدِ تُرکی نے
مجھ سے بعدِ نماز
طویل سجدہ ہیں کیوں
اس قدر تمھارے امام
وہ ساد ہ مردِ مجاہد
،وہ مومنِ آزاد
خبر نہ تھی اُسے
کیا چیز ہے نمازِ غلام
ہزار کا م ہیں مردانِ
حُر کو دُنیا میں
انھی کے ذوقِ عمل سے ہیں اُمتوں کے نظام
بدن غلام کا سوزِ عمل سےہے محروم
کہ ہے مُرور غلاموں
کے روز وشب پہ حرام
طویل سجدہ اگر ہیں تو
کیا تعجب
ہے
ورا ئے سجدہ غریبوں کو اَور کیا ہےکام
خدا نصیب کرے ہند کے
اماموں کو
وہ سجدہ جس میں ہے
مِلّت کی زندگی کا پیام!
0 Comments