ہِندی اِسلام -علامہ اقبال
Hindi Islam By Allama Iqbal
ہے زندہ فقط و حدتِ افکار سے ملّت
وحدت ہو فنا جس سے وہ
اِلہام بھی اِلحاد
وحدت کی حفاظت نہیں بے قُوّت بازو
آتی نہیں کچھ کام یہاں عقلِ
خداداد
اے مردِ خدا! تجھ کو وہ قُوّت نہیں حا صل
جا بیٹھ کسی غار میں
اللہ کو کر یاد
مسکینی و محکومی
و نو میدی جاوید
جس کا یہ تصوّف
ہووہ اسلام کر ایجاد
مُلاّ کو جو ہے ہِند
میں سجدے کی اجازت
ناداں یہ سمجھتا
ہے کہ اسلام ہے آزاد !
0 Comments