حکومت-علامہ اقبال
Hukuumat By Allama Iqbal
ہے مُرید وں کی تو حق بات گوارا لیکن
شیخ ومُلاّ کو بُری لگتی ہے درویش کی بات
قوم کے ہاتھ سے جا تا ہے متاعِ کردار
بحث میں آتا ہے جب فلسفۂ ذات و صفات
گر چہ اس دَ یرِ کُہن کاہے یہ دستورِ قدیم
کہ نہیں مے کدہ و ساقی و مِینا کو ثبات
قسمت ِبادہ مگر حق ہےاُسی مِلّت کا
انگبیں جس کے جوانوں کو ہے تلخابِ حیات!
0 Comments