ہُنر و رانِ ہند-علا مہ
اقبال
Hunarvaraan-E-Hind By Allama Iqbal
عشق و مستی کا جنازہ ہے تخیل ان کا
ان کے اندیشۂ تاریک
میں قوموں کے مزار
موت کی نقش گری ان
کے صنَم
خا نوں میں
زندگی سے ہُنر
ان بر ہَمنوں کابیزار
چشمِ آدم سے چُھپاتے
ہیں مَقاماتِ بلند
کرتے ہیں رُوح کوخو بیدہ ،بدن کو بیدار
ہند کے شاعر و صُورت گرو افسانہ نولیں
آہ، بیچاروں کے اعصاب
پہ عورت ہے سوار!
0 Comments