اِبلیس کا فرمان
اپنےسیاسی فرزندوں کے نام-علا مہ اقبال
Ibliis Ka Farmaan Apne Siyaasi Farzandon Ke Naam Allama Iqbal
لاکر بَر ہمنوں کو
سیا ست کے پیچ میں
زُ نّاریوں کودَیِر کُہَن
سے نکال دو
وہ فاقہ کش کہ موت
سے ڈرتا نہیں ذرا
رُوحِ محمدؐؐ اس
کے بدن سے نکال دو
فکرِِ عرَب کو دے
کے فرنگی تخیلات
اسلام کو حجاز و یمن
سے نکال دو
افغا نیوں کی غیرت
دِیں کا ہے یہ علاج
مُلّا کو اُن کےکوہ ودمن سے نکال دو
اہلِ حرم سے اُن کی
روایات چھین لو
آہُو کو مر غزارِ
خُتن سے نکال دو
اقبالؔ کے نفَس سے ہے لالے کی آگ تیز
ایسے غزل سراکو چمن سے
نکال دو !
0 Comments