عِلم اور دین -علامہ
اقبال
Ilam Aur Deen By Allama Iqbal
وہ علم اپنے
بُتوں کا ہے آپ
ابراہیم
کِیا ہے جس کو خدا
نے دل و نظر کا ندیم
زمانہ ایک، حیات ایک ، کائنات بھی ایک
دلیلِ کم نظرّی ، قِصۂ جدید و قدیم
چمن میں تر بَیتِ
غنچہ ہو نہیں سکتی
نہیں ہے
قطرۂ شبنم اگر شرِیک نسیم
وہ علم ،کم بَصَری
جس میں ہمکنار نہیں
تجلّیاتِ کلیم و مشاہدات
حکیم !
0 Comments