اِمامت -علامہ اقبال
Imaamat By Allama Iqbal
تُو نے پو چھی ہے امامت کی حقیقت
مجھ سے
حق تجھے میری طرح
صاحبِ اَسرار کرے
ہے وہی تیرے
زمانے کا امامِ برحق
جو تجھے حا ضر
و موجود سے بیزار کرے
موت کے آئنے میں تجھ
کو دِکھا
کر رُخِ دوست
زندگی تیرے لیے
اور بھی دُشوار کرے
دے کے احساسِ
زیاں تیرا لہو گرما دے
فقر کی سان چڑھا کر
تجھے تلوار کرے
فتنۂ ملّت ِ بیضا
ہے اِمامت اُس کی
جو مسلماں کو سلا طیں
کا پر ستار کرے !
0 Comments