جلال وجمال- علامہ
اقبال
Jalal-O-Jamaal By Allama Iqbal
مرِے لیے ہے فقط زورِ حیدری کافی
ترے نصیب فلا طُو ں
کی تیزیِ اِ دراک
مِری نظر میں یہی
ہے جمال وزیبائی
کہ سر بسجد ہ میں
قُوّت کے سا منے اَفلاک
نہ ہو جلال تو حُسن و جمال بے تاثیر
نِرا نفَس ہے اگر
نغمہ ہو نہ آتش ناک
مجھے سزا کے لیے بھی نہیں قبول وہ آگ
کہ جس کا شعلہ نہ ہو
تُندوسر کش و بے باک!
0 Comments