جلوہ حُسن-علامہ اقبال
Jalva Husn By Allama iqbal
جلوہ حُسن کہ ہے جس سے تمنّا بے تاب
پالتا ہے جسے آغوشِ تخیل میں شباب
ابَدی بنتا ہے یہ عالم ِفانی جس سے
ایک افسانہ رنگیں ہے جوانی جس سے
جو سِکھاتا ہے ہمیں سر بہ گریباں ہونا
منظرِعالم حاضر سے گُریزاں ہونا
ُدور ہو جاتی ہے اِدراک کی خامی جس سے
عقل کرتی ہے تاثّر کی غلامی جس سے
آه! موجود بھی وہ حُسن کہیں ہے کہ نہیں
خاَتِم دہر میں یا رب وہ نہیں ہے کہ نہیں
0 Comments