جدّت–علا مہ اقبال
Jiddat By Allama Iqbal
دیکھے
تُو زمانے کو اگر اپنی نظرسے
اَفلاک منّور ہوں ترے
نو رِ سحر سے
خورشید کرے کسبِ
ضیا تیرے شَرر سے
ظا ہر تری تقدیر ہو سِیمائے قمر سے
دریا متلاطم ہوں
تری موجِ گہر سے
شر مندہ ہو فطرت ترے اعجازِ ہُنر سے
اَغیار کے افَکار و
تخیل کی گدائی!
کیا تجھ کو نہیں اپنی
خودی تک بھی رسائی؟
0 Comments