خَلوَت-علا مہ اقبال
Khalvat By Allama Iqbal
رُسوا کِیا اس دَور
کو خَلوَت کی ہَوس نے
روشن ہے
نِگہ ، آئنۂ دِل ہے مُکدّر
بڑھ جا تا ہے جب ذوقِ نظر اپنی حدوں سے
ہو جاتے ہیں
اَفکار پرا گندہ و اَبتر
آغو شِ صدف جس کے
نصیبوں میں نہیں ہے
وہ قطرۂ نیساں کبھی بنتا نہیں گو ہر
خَلوَت میں خو دی ہو تی ہے خود گیر ،ولیکن
خَلوَت نہیں اب دَیر و
حرم میں بھی مُیّسر!
0 Comments