مَد نِیّتِ اسلام-علامہ
اقبال
Madniyat-e-Islaam By Allama Iqbal
بتاؤں تُجھ کو مسلماں
کی زندگی کیا ہے
یہ ہے نہایتِ
اندیشہ و کمالِ جنوں
طلوع ہےصفَتِ
آفتاب اس کا غروب
یگانہ اور مثالِ
زمانہ گُونا گُوں!
نہ اس میں عصرِ رواں
کی حیا سے بیزاری
نہ اس میں عہدِ کُہن
کے فسانہ و اَفسوں
حقا ئقِ ابَدی پر اساس ہے اس کی
یہ زندگی ہے ،نہیں ہے طلسمِ افلاطوں!
عناصر اس کے ہیں رُوح القُدُس کا ذوقِ جمال
عجم کا حُسنِ طبیعت ،عرَب
کا سوزِ درُوں!
0 Comments