مخلوقاتِ ہُنر -علا مہ
اقبال
Makhluuqaat-E-Hunar By Allama Iqbal
ہےیہ فِردوسِ نظر
اہلِ ہُنر کی تعمیر
فاش ہے چشمِ تماشا
پہ نہاں خانۂ ذات
نہ خودی ہے ،نہ جہانِ سَحر و شام کے دَور
زندگانی کی حریفانہ
کشا کش سے نجات
آہ، وہ کافرِ
بیچارہ کہ ہیں اُس کے صَنم
عصرِ رفتہ کے وہی ٹُوٹے ہُوئے لات و منات!
تُو ہے میّت ،یہ
ہُنر تیرے جنازے
کا امام
نظرآئی جسے مر
قد کے شبستاں میں حیات!
0 Comments