مردِ بزرگ-علا مہ اقبال
Mard-E-Buzurg By Allama Iqbal
اُس کی نفرت بھی عمیق ،اُس کی محبت بھی عمیق
قہر بھی اُس کاہے
اللہ کے بندوں پہ شفیق
پرورش پاتا ہے تقلید کی تاریکی
میں
ہے مگر اُس کی
طبیعت کا تقا ضا تخلیق
انجمن میں بھی
مُیَسّر رہی خَلَوت اُس کو
شمعِ محفل کی طرح سب سے جُدا، سب کا ر فیق
مثلِ خورشیدِ سحر فکر کی تابا نی میں
بات میں سادہ و
آواز ، معانی میں دقیق
اُس کا اندازِ
نظر اپنے زمانے سے جُدا
اُس کے احوال سے
محرم نہیں پِیرانِ طریق
0 Comments