مسعود مرحوم -علا مہ
اقبال
Masuud Marhum By Allama Iqbal
یہ مہر و مَہ 'یہ ستارے 'یہ آسمانِ کبود
کسے خبر کہ یہ عالم
عدم ہےیا کہ وجود
خیالِ جادہ و منزل
'فسانہ و افسوں!
کہ زندگی ہے سراپا
رحیلِ بے مقصود
رہی نہ آہ زمانے کے ہاتھ سے باقی!
وہ یادگارِ کمالات ِ
احمد و محمود
زوالِ علم وہنر مرگِ ناگہاں اس کی
وہ کارواں کا متاعِ
گراں بہا'مسعود!
مجھے رُلاتی ہے اہلِ
جہاں کی بیداری
فغانِ مرغِ سحر خواں کو جانتے
ہیں سرود
نہ کہہ کہ صبر میں پہناں
ہے چارۂ غم دوست
نہ کہہ کہ صبر معمّائے موت کی ہے کشود
دلے کہ عاشق
و صابر بو د مگر سنگ است
زعشق تا بہ
صبوری ہزار فر سنگ است
نہ مجھ سے پوچھ کی
عمرِ گر یز پا کیا ہے ؟
کسے خبر کہ یہ نیرنگ
و سیمیا کیا ہے ؟
ہو اجو خاکِ سے پیدا 'وہ خاک میں مستور
مگریہ غیبتِ صغریٰ
ہے یا فنا؟کیا ہے ؟
غبارِ راہ کو بخشا
گیاہے ذو قِ جمال
خرد بتا نہیں سکتی کہ
مدّعا کیا ہے ؟
دل ونظر بھی اسی
آب و گل کے ہیں اعجاز؟
نہیں 'تو حضرتِ انساں
کی انتہا کیا ہے ؟
جہاں کی روحِ رواں لاَ اِلَہ اِلاَّ ھُوۡ
مسیح و میخ و چلیپا
یہ ماجرا کیا ہے ؟
قصاص' خونِ تمنا کا ما نگیے کس سے ؟
گناہگار ہے کون
اور خوں بہا کیاہے ؟
غمیں مشو
کہ بہ بندِ جہاں گر فتار یم!
طلسم ہا شکند آں
دلے کہ ما داریم
خو دی ہے زندہ تو ہے موت اک مقامِ حیات
کہ عشق موت سے کرتا
ہے امتحانِ ثبات
خودی ہے زندہ تو
دریا ہے بیکرانہ ترا
ترے فراق میں مضطر ہے
موجِ نیل و فرات
خودی ہے مُردہ
توما نندِ کاہ پیشِ نسیم
خودی ہے
زندہ تو سلطانِ جملہ مو جود ات
نگاہ ایک تجلی سے
ہےاگر مرحوم
دو صد ہزار
تجلی تلا فیِ مافات
مقام‘ بندۂ مومن
کا ہے
ورائے سپہر
زمیں سے تابہ
ثریا تمام لات ومنات
حریمِ ذات ہے اس کا نشیمنِ ابدی!
نہ تیِرہ خاک لحد ہے
‘ نہ جلوہ گاہِ صفات
خود آگہاں کہ
ازیں خاک داں بروں جستند
طلسمِ مہر و سپہر و
ستارہ بشکستند!
فرہنگ
مسعود و محرحوم |
یہ نظم سر سید احمد خاں کے پو
تے سرراس مسعود کی و فات کا مر ثیہ
ہے جو علامہ صاحب کے گہرے دوست
تھے۔ |
مہرومہ |
سو رج اور چاند |
عدم |
غیر موجود |
جادو |
راستہ |
کبود |
نیلا |
وجود |
موجود-زندگی |
منزل |
مقام |
فسا نہ و افسوں |
جھوٹی کہانی اور جادو |
رحیلِ بے مقصود |
بے مقصد سفر |
محمود |
سرراس مسعود کے والد -سر سید احمد خاں کا بیٹا |
متاعِ گراں |
قیمتی سامان |
بیدردی |
بدلحا ظی |
مرغِ سحر |
صبح کا پرندہ |
چارۂ غم دوست |
دوست کے غم کا علاج |
کشود |
نتیجہ |
دلے کہ عاشق وصا بر بود مگر سنگ اَست زعشق تا بہ صبوری ہزار فرسنگ اَست |
یہ شیخ سعدی کا شعر ہے : عاشق اگرصابر ہے تو اس کا دل پتھر کاہے کیونکہ صبر عشق سے میلوں دور ہے ۔ |
گریز پا |
بھا گتی ہو ئی |
سیمیا |
جادو |
غیبتِ صغریٰ |
وقتی طورپرغائب ہونا تصوف کی اصطلاح میں امام غائب جو دُنیا سے گزر جاتا ہے مگر اس کی امات جاری
رہتی ہے |
اعجاز |
معجزہ |
لاالہ الاہُو |
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں |
قصاص |
بدلہ |
غمیں مشوکہ بہ ہِند جہاں گرفتاریم! طلسم باشکندآں دلے کہ ما داریم |
غم نہ کر کہ ہم دُنیا کے قید خانے
میں ہیں ۔ ہمارا دل ایک ایسی طاقت ہے جو
کسی بھی طرح کے جادو توڑ دے گا |
زندہ |
قائم |
امتحانِ ثبات |
ثا بت قدمی کا امتحان |
فراق |
جدائی |
نیل و
فرات |
دریاؤں کے نام |
پیشِ نسیم |
صبح کی ہو اکے سامنے |
موجودات |
دنیاٍ |
سراپا |
پوری |
احمد |
سرسیداحمدخاں |
کارواں |
علی گڑھ کالج کا قافلۂ علم |
مسعود |
سرراس مسعود(پوتا) |
فغان |
فریاد |
سرود |
نغمہ |
معمائے موت |
موت کی پہیلی |
نیرنگ |
رنگا رنگی |
مستور |
چھپ گیا |
ذوقِ جمال |
خوبصورتی کاذوق رکھنے والا -خوبصورتی کو پہچاننے والا |
خرد |
عقل |
روحِ رواں |
جاری روح-زندگی |
مسیح ومیخ و چلیپا |
عیسیٰ،کیل اور پھانسی کاتختہ |
خون بہا |
خون کی قیمت |
مقامِ حیات |
زندگی کی جگہ |
بیکرانہ |
بہت کھلا-کشادہ |
مضطر |
پریشاں |
مانند کاہ |
گھاس کی طرح |
سلطان |
آقا،حکم |
تجلی |
روشنی |
محروم |
خالی ہاتھ |
تلافیِ مافات |
جو نقصان ہوجائے اُس کا پورا کرنا |
ثریا |
بلندی -آسمان |
حریمِ ذات |
ذات کی عبادت گاہ |
تیرہ |
سیاہ-تاریک |
جلوہ گاہ |
مناظر |
تجلی |
نور |
ورائےسپہر |
آسمان کے پار |
لات ومنات |
بتوں کے نام |
نشمینِ ابدی |
ہمیشہ رہنے کا مقام |
لحد |
قبر |
صفات |
خوبیاں |
خودا گہاں کہ ازیں خاک داں بروں
جستند طلسمِ مہر و سپہر و ستارہ بشکستند!ٍ |
خود کو پہچاننے والے جو اس زمین سے
باہر نکل گئے یعنی قوت ہوگئے وہ آسمان کی
فضا ؤں میں چلے گئے
اور سورج 'آسمان اور ستارے توڑنے لگے گویا صاحبِ روحانیات بن گئے
ہمیشہ کی زندگی پاگئے۔ |
0 Comments