منا صِب -علا مہ اقبال
Munasib By Allama Iqbal
ہُوا ہے بندۂ
مومن فسو نیِ اَفرنگ
اسی سبب سے قلندر کی
آنکھ ہے
نم ناک
ترے بلند
مناصِب کی خیر ہو، یا رب !
کہ ان کے واسطے تُو
نے کِیا خودی کو ہلاک
مگر یہ بات چُھپا ئے سے چُھپ نہیں سکتی
سمجھ گئی ہے اسے ہر طبیعتِ چالاک
شریکِ حکم غلاموں کو
کر نہیں سکتے
خریدتے ہیں فقط اُن کا جوہرِ اِدراک !
0 Comments