نہ میں اَعجمی نہ ہندی،نہ عراقی وحجازی -علامہ اقبال
Na Main Aajmi Na Hindi Na Iraaqii-O-Hijaazi By Allama Iqbal
نہ میں اَعجمی
نہ ہندی ،نہ عراقی و حجازی
کہ خودی سے مَیں
نے سیکھی دو جہاں سے بے نیازی
تُومِری نظر میں کافر ، مَیں تری نظر میں
کافر
ترا دِیں نفَس شماری
، مِرا دِیں نفَس گُذاری
تُو بدل گیا تو بہتر کہ بدل
گئی شریعت
کہ مو افقِ تدرَواں
نہیں دینِ شا ہبازی
تر ے دشت و در
میں مجھ کو وہ جنوں نظر نہ آیا
کہ سِکھا سکے
خرد کو رَہ و رسمِ کارسازی
نہ جُدا رہے نَواگر تب
و تابِ زندگی سے
کہ ہلاِکی اُمَم
ہے یہ طریِق نَے نوازی
0 Comments