قُم بِاذنِ اللہ-علامہ اقبال
Qum-Bi-Iznillaah By Allama Iqbal
جہاں اگر چہ دِ گر گُوں
ہے، قُم بِاذنِ اللہ
وہی زمیں ،وہی
گردُوں ہے ، قُم بِاذنِ اللہ
کِیا نو ائے
'انا لحق ' کو آتشیں جس نے
تری رگوں میں وہی
خوں ہے، قُم باِذنِ اللہ
غمِیں نہ ہو
کہ پرا گندہ ہے شعور ترا
فرنگیوں کایہ
افسُوں ہے، قُم بِاذنِ اللہ
0 Comments