رہانہ حلقہ صوفی میں سوزِ مشتاقی
Raha Na Halqa-e-Sufi Me Soz-e-Mushtaqi
غزل-علامہ اقبال
Ghazal By
Allama Iqbal
رہانہ حلقہ صوفی میں
سوزِ مشتاقی
فسانہ ہاے کرامات رہ گئے باقی
خراب کوشکِ سلطان و خانقاہِ فقیر
فغاں کہ تخت و مصّلٰی کمال زراقی
کرے گی داور ِمحشر کو شہر مسار اک روز
کتاب صوفی و مُّلا کی سادہ اوراقی
نہ چینی و عربی وہ ، نہ رومی و شامی
سما سکا نہ دو عالم میں
مردِ آفاقی
ہے شبانہ کی مستی تو
ہو چکی لیکن
کھٹک رہا ہے دلوں میں کرشمہ ساقی
چمن میں تلخ نوائی مری
گوارا کر
کہ زهر بھی کبھی کرتا ہے کارِ تریاقی
عزیز تر ہے متاع ِامیر و سلطاں سے
وہ شعر جس میں ہو بجلی
کا سوز و برّقی
0 Comments