صُو فی سے -علامہ اقبال
Sufi Se Allama Iqbal
تری نگاہ میں ہے
مُعجزات کی دُنیا
مِری نگاہ میں
ہے حادِثات کی دُنیا
تخیلات کی دُنیا
غریب ہے ، لیکن
غریب تر ہے
حیات وممات کی دُنیا
عجب نہیں کہ بدل دے
اسے نگاہ تری
بُلا رہی ہے تجھے
مُمکنات کی دُنیا
0 Comments