سُلطان ٹیپو کی وصیّت-علامہ اقبال
Sultaan Tiipu Ki Vasiyyat By Allama Iqbal
تُو رَہ نَوردِ شوق
ہے، منزل نہ کر قبول
لیلٰی بھی ہم
نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول
اے جو ئے آب بڑھ
کے ہو دریا ئے تُندوتیز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول
کھویا نہ جا
صَنم کدۂ کائنات میں
محفل گُداز! گر مِی محفل نہ کر قبول
صبحِ ازَل یہ مجھ سے کہا جبرئیل نے
کو عقل کا غلام ہو،
وہ دِل نہ کر قبول
با طل دُوئی
پسند ہے، حق لا شریک ہے
شِرکت میانۂ حق و باطل نہ کر قبول !
0 Comments