Eye Flu Aur iss ka Ghareloo IlajIآئی فلو اور اس کا گھریلو علاج

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Eye Flu Aur iss ka Ghareloo IlajIآئی فلو اور اس کا گھریلو علاج

آئی فلو اور اس کا گھریلو علاج
Eye Flu Aur iss ka Ghareloo Ilaj

پروفیسر حکیم نفیس الرحمن تھانوی سہارنپور

آئی فلو اور اس کا گھریلو علاج


آج کل یہ بیماری  وبائی طور پر پھیلی ہوئی ہے ۔اس بیماری میں آنکھ کا سفید پردہ سرخ ہو جاتا ہے جس سے آنکھ میں ایک طرح کی کھٹک اور چبک محسوس ہونے لگتی ہے جیسے اس میں کوئی چیز گر گئی ہو جس کی وجہ سے آنسوؤں کی شکل میں رطوبت بہتی ہے۔ بعض مرتبہ متأثرہ آنکھ کے پپوٹے بھی سوج جاتے ہیں اور سونے کے بعد وہ چپک سے جاتے ہیں اور اس میں ڈیڈ آجاتی ہے۔

اس بیماری کو آشوبِ چشم، آنکھ آنا، آنکھ دکھنا، اور Conjunctivitis وغیرہ بھی کہتے ہیں۔  جب یہ بیماری وبائی شکل میں Viral ہو تو عام طور پر کم از کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ پندرہ دن میں صحیح ہو جاتی ہے۔ بس آنکھوں کو تازہ پانی سے دھوتے رہیں، آنکھ صاف کرنے میں نرم کپڑے کا استعمال کریں، آنکھوں کو رگڑنے، تیز روشنی، زیادہ دھویں، اور گرد وغبار وغیرہ سے محفوظ رکھیں۔

پھر بھی علاج کے طور پر

  1. عرق گلاب کے دو دو قطرے روزآنہ تین چار مرتبہ متأثرہ آنکھ میں ڈالیں۔
  2.  سہاگہ دو گرام، ہلدی چھے گرام ایک پاؤ پانی میں پکائیں اور اس سے کسی نرم کپڑے کو بھگو کر آنکھوں کو بند کرکے ان کی سکائی کریں۔
  3.   سونف چھے گرام، دھنیا خشک چھے گرام، کا  جوشاندہ بناکر چھے گرام شکر سفید سے میٹھا کرکے صبح و شام پلائیں ۔


Post a Comment

0 Comments