فن تعبیر کی
مُستند و جامع ترین کتاب
Fane Taabeer ki Mustanad wo Jamei Tareen Kitab
فنِ تعبیر میں آج تک جس قدر کتابیں
لکھی گئیں ۔اُن میں غالباً سب سے
زیادہ جامع ،ضخیم اور مستند کتاب
کا مل التعبیر ہے جسے شیخ ابوالفضل حسین بن ابراہیم محمد تقلیسی نے عہد ِ آل
سلجوق میں کم از کم اکیس کتابوں
میں سے انتخاب کرکے لکھا ۔ مؤلف نے دیبا چۂ کتاب میں بیان کیا ہے کہ مَیں نے کتاب کامل التعبیر مدّون کرکے
سُلطان قزل ارسلان (ثانی) بن
سُلطان مسعود نا صر سلجو قی والی رُوم و
شام کے حضور میں پیش کی اور کُتب
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ سلطان قزل ارسلان
ثا نی ۵۵۵ھ میں تختِ سلطنت پر
متمکّن ہو ئے تھے۔اس سے اندازہ ہو
سکتا ہے کہ یہ کتاب آج سے تقریباً آٹھ سو
سال پہلے تالیف ہوئی تھی ۔ اُردُو دان پبلک کو جناب ملک چنن دین صاحب مالک اللہ والے
کی قو می دکان کا ممنون ہو نا۔چا ہیئے جو اس مہتمم بالشّان کتاب کا جو اکیس کتابوں کا نچوڑ
ہے اور آٹھ صدیوں سے مسلمانوں میں معمول و مقبول چلی آتی ہے ۔ اردو ترجمہ کرا کے
قوم کے قدر دان ہاتھوں میں دینے کا
فخر حاصل کرتے ہیں ۔دُعا ہے کہ حق تعالےٰ
اس بیش تالیف سے خاص
و عام کو منتفع فرمائے۔آمین!
0 Comments