علمِ تعبیر کی فضیلت وتصدیق آیاتِ قرآنی سے
Ilm e Tabeer Ki Fazilat wo Tasdeeque Aayat e Quraan se
علم تعبیر میں ماہر و کامل ہو نے کے
لئے مفصّلہ ذیل علوم کا جاننا نہایت ضروری ہے :-
(۱)علم تفسیر
(۲) علمِ حدیث
(۳) علم ضرب الامثال
(۴) اشعار عرب
(۵) نوادر
(۶) علم اشتقاق (علم صرف کا ایک حصّہ)
(۷) علم الغات
(۸) علم الفاظ
متداولہ۔
علم تعبیر کی فضیلت و تصدیق آیاتِ قرآنی سے
علم تعبیر ایک نہایت افضل علم ہے۔ اس کی فضیلت مفصّد ذیل دلائل قرآنی سے ثابت ہے:-
(۱)جس چیز کو خدا تعالےٰ اپنے خاص
انعامات میں شمار کرے اُس کے افضل ہونے
میں کو ئی کلام نہیں۔ چنانچہ علمِ تعبیر
کو خدا تعالےٰ نے انعاماتِ یو سفی میں شمار کیا
ہے۔ارشادِ باری ہے: وَ کَذَلِکَ مَکَنَّا لِیُوۡسُف فِی الۡارۡضِ وَ
لِنُعَلِّمہٗ مِنۡ تَاۡ وِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ۔" اسی طرح ہم نے یو
سف ؑ کو اس ملک (مصر) میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو علمِ تعبیر خواب سکھایا ۔اگر یہ علم اچّھا اور افضل نہ ہو تا تو حق تعالےٰ اس
کو اپنے انعامات میں کیوں ذکر کرتا۔انعاماتِ الٰہی میں اس کو مذکور ہونا اس بات کا روشن دلیل ہے
کہ علم تعبیر خواب ایک نہایت افضل اور اعلیٰ علم ہے۔
(۲) جناب سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلّم نے معراج شریف کے بعد ایک
خواب دیکھا۔ جس کی خدا تعالےٰ خود تصدیق فرماتا ہےچنا چہ ارشادِ خداوندی ہے ۔لَقَدۡ صَدَقَ اللہُ رَسُوۡ لَہُ الرُّؤَیَا
بِالۡحَقِّ (ترجمہ) حق تعالےٰ نے اپنے رسول (صلّی اللہ علیہ وسلّم)
کا خواب سچ کر دکھایا ۔جب خُدا تعالےٰ نے
سیّد الکونین خاتم النبیینّ حضرت محمدّ صلی اللہ علیہ وسلّم کے خواب کی تصدیق
فرمائی ہے تو ثابت ہُوا کہ خواب ایک
نہایت پُراسرار چیز ہے ۔جبھی تو سیّد الانبیاء (صلی اللہ علیہ وسلّم) کو بھی
خواب دکھا یا گیا ہے
اللہ تعالےٰ نے آپؐ کے اُس خواب کی تصدیق فرمائی ۔یہ ظاہر بات ہے کہ جو چیز پیغمبروں کو بطور انعام نصیب ہو اور
اس کو خدا تعالےٰ صحیح اور درست بھی فرمادے۔اس کے افضل ہو نے میں کس کو کلام ہو سکتا ہے ؟
جب ثابت ہُوا کہ خواب ایک پُر اسرار
نعمت ہے تو ساتھ ہی اس سے یہ بات بھی لازمی طور پر ثابت ہو گئی کہ خواب کی تعبیر کا علم بھی
0 Comments