مُقدّمہ کتاب کا مل التعبیر
بِسۡمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمؕ
نحمدہ و نصلی علٰی ر سو لہ الکریم وعلیٰ جمیع اولیاء اللہ العلی العظیم
علم تعبیر کی تعریف غرض اور موضوع
Ilme Tabeer ki Treef Gharz aur Mauzoo
واضح ہو کہ ہر علم شروع کر نے سے
پیشتر تین باتوں کا جاننا نہایت ضروری ہے :-
(۱)اس علم کی تعریف :-کیو نکہ تعریف سے اس
علم کی حقیقت منکشف ہو
جاتی ہے جس کا فا ئدہ یہ ہو تا ہےکہ
انسان اس علم کو بالبصیرت (سمجھدار) ہوکر حاصل کر تا ہے۔
(۲)اس علم کی غر ض وغایت :- کیو نکہ جب
تک کسی چیز کی غرض و غایت معلوم نہ ہو ،اُس وقت تک اُس چیز کی تھیل میں کوشش کرنا محض عبث اور
بے فائدہ کام ہو تا ہے اور
اندھادُھند کسی چیز کے
پیچھے پڑنے کے مرادف ہو تا ہے۔
(۳)اس علم کا موضوع:- (ہر علم کا موضوع وہ ہو تا ہے ،جس کے حالات اس علم میں مذکورہیں
۔جیسے علم انسانی علم کے طب کا موضوع ہے ۔ کیو نکہ علمِ طب میں جسمِ انسانی کے حالاتِ صحتِ و مرض
مذکور ہوتے ہیں)جب تک کسی علم کا
موضوع معلوم نہ ہو ۔اُس وقت تک اس
علم اس علم دیگر علوم سے امتیاز مشکل ہو تاہے ۔مثلاً جب کسی شخص
کو یہ معلوم ہو جاوے کہ علم طب کا موضوع
جسم انسانی ہے،تو اگر اُس کے سامنے علم صرف
یا نحو یا طب کے سو اکسی اور علم
کا مسٔلہ بیان کیا جاوے اور اُس سے یہ کہا
جاوے کہ یہ مسٔلہ علم طب کا ہے تو
وہ فورً ا یہ کہ دے گاکہ یہ مسٔلہ علمِ طب
کا ہر گز نہیں ہے کیو نکہ علمِ طب میں جسم
انسانی کے حالات ندکور ہوتے ہیں۔نہ کہ اسم فعل
حرف یا مبنی معرب کے حالات ۔پس معلوم ہُوا کہ علوم کے باہمی امتیاز اور فرق
کے لئے اُن علوم کے موضوں کا جاننا اشد ضروری ہے ۔
تعریف علمِ تعبیر
علمِ
تعبیر وہ علم ہے جس میں خوابوں کی تعبیر
کے اصول و قواعد بیان کئے جات ہیں ۔
علمِ تعبیر کی غرض
علمِ تعبیر حاصل کرنے سے غرض
یہ ہے کہ خواب کی تعبیرصحیح صحیح دی جاسکے ۔غلط تعبیر دینے سے
انسان محفوظ رہے۔
علم تعبیر کا موضوع
علمِ
تعبیر کا موضوع خواب سے ہے ۔کیو نکہ اس علم میں خواب کے متعلق حالات بیان کئے جاتے
ہیں ۔
0 Comments