خواب پرصدق مقال
کا اثر
Khwab par Sadaque Maqual ka Asar
مقدمہ تعبیر الرویا
Muqaddama
Tabeerur-Ruya
اکلِ حلال اور صدقِ
مقال کو سچّے خواب میں بڑا دخل ہے ۔ اس لئے جو حضرات متوحّش قسم کے خواب دیکھنے
کے عاد ی ہوں۔انہیں اپنی اخلاقی
حالت کا جائزہ لینا چاہیے ۔خصوصاً
حرام یا مشتبہ غذا ،غیبت اور کذب بیانی
سے قطعاً اجتناب لازم ہے ۔اسی معنی
میں ایک مرفوع حدیث بھی
مروی ہے کہ جو شخص سب سے زیادہ
راست گوہے، اُس کا خواب بھی سب سے
زیادہ سچّا ہے ۔
0 Comments