کیلنڈر-امین حزیںؔ
Calendar-By Ameen e Hazeen
آودیکھو ا َے اَنور
سا منے ہے یہ کیلنڈر
گو ہے کا غذ کا پُر زہ
بتلا تاہے پیمانہ
سات دنوں کا اک ہفتہ
تیس دنوں کا ما ہ بنا
سال کے تین سو پینسٹھ دن
دیکھ لو تم اک اک گِن گِن
بارہ مہینوں کا اک سَال
دیکھا تم نے اس کا کمال
چُپ ہے بول نہیں سکتا
ہا ں پھر بھی ہے بتلا تا
دن ہفتے اور ماہ سال
مستقبل ماضی اور حال
اچھا اَب بتلاؤبھلا !
آج کا دن ،تا ریخ ہے کیا !
0 Comments