حضرت امام ابراہیم کر مانی رحمتہ اللہ علیہ کے اقوالHadrath Imam Ibrahim Karmani (Rh)
Ke Aqwal
حضرت امام کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں کہ اگر کسی کو یہ خواب آوے کہ
کوئی شخص اُس کے گھر سے
سر ہانہ لیکر دُوسرے گھر میں گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی
شخص اُس کی عورت یا لونڈی کو اغواء کر نا
چا ہتا ہے اور وہ اُن کے دَرپے ہے ۔ پتھر یا چُونے کی سیڑھی
پر چلنا اس بات کی نشانی ہے کہ خواب
والا قدر ومنزلت اور شرف و بزرگی حاصل
کرے گا۔ اوراگر خواب والے نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ وہ آسمان پر چلاگیا ہے
اور پھر واپس نہیں آیا تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس کی اجل (موت)
قر یب آگئی ہے اور اگر واپس آگیا ہے ۔ تو
یہ سمجھنا چاہیئے کہ صاحبِ خواب سخت بیماری میں مُبتلا ہوگا۔ لیکن آخر کا ر شفا یاب ہو جائے
گا۔
کر مانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
کہ خواب میں باغ سے مُراد مالدار اور صاحبِ جمال آدمی ہو تا ہے ۔
اگر کوئی یہ خواب دیکھے کہ موسمِ بہار
یا گرمی کے دنوں میں وہ خوش و خرم پھر رہا تھا اور اس باغ میں طرح طرح کے
میوے لگے ہوئے تھے اور رنگا رنگ کے
پھول اور سبزے کھل رہے تھے اور پانی جاری تھا اور وہ اس باغ میں بیٹھا ہُوا تھا تو
اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب والا شہادت کی موت مرے گا۔کیو نکہ یہ تما م صفتیں بہشت
کی ہیں۔
اگر کوئی شخص حضرت محمد مصطفےٰ صلی
اللہ وسلّم کو کسی شہر یا کسی جگہ میں دیکھتے تو ا س کی تعبیر یہ ہے کہ اس شہر یا جگہ
میں نعمت فراخ ہو جاوے گی اور وہاں کے لوگوں کے لیئے تسلّی خاطر
حاصل ہو جاوے گی۔
اگر کوئی شخص حضرت اسرافیل علیہ
السّلام کو غمناک دیکھے اور غمناکی کی
حالت میں نر سنگا پھو نکتے ہوئے دیکھے
تو یہ
اس بات کی علامت ہے کہ اُس ملک میں موت بہت ہوگی اور ظالم ہلاک ہو جاویں
گے۔
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ کسی کے مال کو مال
والے کی رضا مندی سے راہِ خدا میں خرچ کر
رہا تھا تو اُس کے خیر و شرّ کی تعبیر صا
حبِ مال کی طرف پلٹ جائے گی۔
اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے وہ کسی مرد کا پستان چُوس رہا تھا تو اس
کی تعبیر یہ ہے کہ خواب والا بیمار ہو جا ویگا اور اگر اُس کی عور ت حاملہ ہو وے تو اُس کے لڑکا پید ا ہو گا۔
کر مانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ا گر کوئی خواب
میں یہ
دیکھے کہ اُس کا دل درد کر رہا تھا
تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اُس کا مال
زیادہ ہو جاوے گا او اگر دیکھے کہ
اس کے دل کی آنکھیں کھلی ہوئی تھیں تو یہ
اس بات کی نشانی ہے کہ خواب والا دین ودنیا کے کاموں کا حریص ہے اور اگر اُس کے
دل سے خون نکل رہا تھا تو اُس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بُرے
کاموں سے توبہ کرے گا اور خداوند تعالےٰ کی طرف رجوع ہو جائے گا۔
اگر دیکھے کہ اُس کے دل سے صفرا نکل
رہا تھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے دل پر کوئی خستگی یا زخم پہو نچاہے تو
اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بے غم ہو جائے
گا۔
اور اگر دیکھے کہ اُس کے دل سے موتی
گِر رہے تھے اور وہ موتی اُس نے منہ سے
پھینک ڈالے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کا ہو جائے (معاذاللہ) ۔اور اگر دیکھے کہ موتی اُس نے
زمین پر اُٹھاکر کھالئے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ
مسلمان ہو جائے گا۔
اگر کسی خواب میں گھڑایا ٹھلیا نظر آوے تو لونڈی یا خادم
سے اُ س کی تعبیر کرنی چاہیئے اور اگر د یکھے کہ اُس نے کوئی گھڑا بنایا۔
یا خریدا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ
کوئی لونڈی ۔یا غلام خریدے گا یااُس کو کوئی نوکر ملے گا۔
بٹیر کا خواب میں نظر آنا، مال اور روزی کی علامت ہے ۔
خواب میں گدھے کا سُم نظر آنا مال
کی نشانی ہے :-
0 Comments